۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید شمع محمد رضوی

حوزہ/ موسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،صوبہ بہار،ھند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امام خمینیؒ کے شیدائیوں کو چاہیے کہ پوری دنیا میں انقلاب اسلامی کا جشن منائیں۔           

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موسس حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای،صوبہ بہار،ھند حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمدرضوی نے دنیاکے ہرگھروالوں سے اپیل کی جہاں تک ممکن ہو اس سال ۲۲بہمن انقلابی اسلامی ایران کی ۴۲ویں سالہ کامیبابی پر ایک اہم اور بڑی خوشیاں منائیں اور گھروں کو سجا کر امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کریں۔                                                           

مولانا موصوف نے یہ بھی ذکر کیا کہ اگرچہ ہر سال امام خمینیؒ کے محب اور نام امام خمینیؒ پر سر سبز و شاداب زندگی بسر کرنے والے حضرات ان امور پر بڑھ چڑھکر حصہ لیا کرتے ہیں مگر اس سال کافی توجہ دینے کی ضرورت ہے اسلئے کہ گھونسلوں اور جنگلوں میں رہنے والے بھیانک وحشی حیوان نما انسان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مایوس رہکر واصل جہنم ہوسکیں۔

مزید فرمایا کہ "عاشقان امام خمینیؒ کی لئے ضروری ہے" کہ اس روز بیکس و مجبور کی امداد،علوم عصری اور حوزوی کے students  کی سالانہ فیس اور schools جانے والوں کی ضرورتوں کو پوری کرنا، مساجد کی تعمیر، امام بارگاہ کو خوبصورت بنانا، قوم و ملت کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا، سبھی اہل خانہ کی احوال پرسی، پڑوسی اور ہمسایہ کی امنیت کا خیال، ائمہ معصومین ؑ کی ولادت باسعادت پر عید کی طرح خوشی منانے کاپیغام، مومنین کی تشویق، خطیب، مولف، مصنف، مترجم، پریس اور چاپخانہ کی حمایت، اس خوشی کا اہم پیغام ہے، اگرچہ بہت سے حضرات امور مذکورہ کو بیحدگلے سے لگایا کرتے ہیں، کیونکہ انہوں نے یہ باور کررکھا ہے کہ ہماری یہ نیک فعالیت صرف اس سبب ہے کہ امام خمینیؒ کے بتائے ہوئے راہ اہلبیتؑ پر چلنا کامیاب و وکامران زندگی ہوا کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .